اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف دو روزہ جنرل ہولڈ اپ کا حکم

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑیاں و موٹرسائیکلیں چلانے والوں کے خلاف آج اور کل خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ہفتہ اور اتوار کے روز شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا حکم دیتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو کم عمر ڈرائیورز گھر سے موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور رکشے لے کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، جبکہ کم عمری میں ڈرائیونگ ٹریفک حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر ڈرائیورز کے کریمنل ریکارڈ کی ذمہ داری ان کے والدین پر عائد ہوگی۔ بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کی گاڑیاں بند کی جائیں گی، جبکہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل صرف جووینائل پرمٹ دکھانے پر چھوڑی جائے گی۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں، لائسنس دفاتر کے باہر بھی خصوصی ہولڈ اپ کیا جائے گا۔ تیز رفتاری، خطرناک ڈرائیونگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف براہ راست مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سی ٹی او نے سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں کار اور موٹرسائیکل چلانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے