(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں 10 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی عاصف علی شاہ کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی عامر سلطان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فائیو، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی سعد سعود صفدر کو پولیس کالج فیصل آباد سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان عبدالشکور کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ڈی جی خان ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی ایس پی دلشاد احمد کو انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ڈی جی خان سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون ملتان تعینات کر دیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی منصور عالم کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ٹی ٹی سنگھ عاصم رضا کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات تعینات کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی امجد محمود کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز حافظ آباد جبکہ ڈی ایس پی احمد حسن کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پولیس کالج فاروق آباد تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈی ایس پی محمد اکمل کو پولیس کالج لاہور کی بٹالین سیون میں ڈی ایس پی تھری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق متعلقہ افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
