اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور فیصل آباد سیکشن کی بحالی کے 12 روز بعد بھی دو اہم ٹرینیں تاحال بند

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور اور فیصل آباد ریلوے سیکشن کی بحالی کو بارہ روز گزر جانے کے باوجود اس روٹ پر چلنے والی دو اہم مسافر ٹرینیں، بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس تاحال بحال نہیں کی جا سکیں، جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق 27 جولائی کو آنے والے سیلاب کے باعث  مسن کالر پل  بری طرح متاثر ہوا تھا، جس کی وجہ سے اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی تھی، ریلوے انتظامیہ  نے تقریباً ساڑھے تین ماہ کے طویل انتظار کے بعد 15 نومبر کو متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل کر کے اسے ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے بحال کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہوتے ہی قراقرم ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس کو تو ان کے اصل روٹ پر بحال کر دیا گیا، تاہم لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کے پہیے تاحال جام ہیں، دونوں ٹرینوں کو دوبارہ نہ چلائے جانے کی بڑی وجہ مسافر کوچز (بوگیوں) کی شدید کمی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پاکستان ریلویز  نے اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمے کو اس وقت کوچز کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر غیر معیاری اور ڈمی کوچز کو ریلوے سسٹم سے نکال دیا گیا ہے۔

ترجمان  نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متبادل کوچز کا جلد انتظام کر لیا جائے گا اور یکم دسمبر تک بدر اور غوری ایکسپریس کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے