اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کینال روڈ پر تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ، بچہ اور خاتون شدید زخمی

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ریس لگاتی دو تیز رفتار گاڑیوں نے آگے جانے والی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

حادثے کے وقت کار میں چار افراد اور پانچ بچے سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ اور خاتون شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

حادثے کے بعد دونوں تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس بھی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث گاڑیوں کی شناخت کی جا رہی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے