اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں 5 سول ججز بطور ریسرچ آفیسر تعینات

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں تعینات پانچ سول ججز کم مجسٹریٹس کے تبادلے کرتے ہوئے انہیں ہائیکورٹ کے ریسرچ سینٹر میں بطور ریسرچ آفیسر تعینات کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے 25 نومبر 2026 کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد امتیاز باجوہ، فہد خان سرور، محمد اویس، ملک علی میران اور کاشف افتخار کو ریسرچ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد اویس کا گوجرانوالہ، ملک علی میران کا راولپنڈی جبکہ کاشف افتخار کا ننکانہ صاحب سے تبادلہ کیا گیا ہے، جبکہ محمد امتیاز باجوہ اور فہد خان سرور پہلے ہی لاہور میں تعینات تھے۔

نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ عدالتی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موجودہ عہدوں کا چارج چھوڑ کر 28 نومبر 2026 تک لاہور ہائیکورٹ میں نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پانچوں ریسرچ آفیسرز کی تعیناتی ہائیکورٹ کی موجودہ خالی آسامیوں پر بغیر متبادل کی گئی ہے۔ ان کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوگی، جس کا شمار چارج سنبھالنے کی تاریخ سے کیا جائے گا، جبکہ انہیں چارج سنبھالنے کی تاریخ سے گریڈ 19 کے مطابق تنخواہ اور مراعات دی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت، حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے