اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین روز کی توسیع، اجتماع پر پابندی برقرار

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پابندی 26 نومبر سے 29 نومبر تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی امن و امان اور حساس سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع لاہور میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس نکالنے اور غیر قانونی اجتماعات کے لیے لوگوں کو اکسانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم شادی بیاہ کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری و نیم سرکاری امور کی انجام دہی اور عدالتی کارروائی بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ حساس سکیورٹی اطلاعات کے پیش نظر دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دفعہ 144 کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے