اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار معمر رانا کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر دیا، ریا رانا نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نکاح کی تقریب کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں ہے، تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نکاح کے موقع پر ریا رانا نے سفید ریشمی شرارہ اور نفیس کڑھائی سے مزین مختصر قمیض زیب تن کی، جبکہ ہلکے میک اپ نے ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔ دوسری جانب علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں ملبوس دکھائی دیے، دونوں کے لباس میں رنگوں کی ہم آہنگی تقریب کی خاص بات رہی۔

تقریب میں اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی شرکت کی، جو ریا کی والدہ مہناز کی قریبی ساتھی ہیں۔ ریا کی بہن رانیہ سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

رانیہ نے علی زاہد کو زندگی بھر کے لیے اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ اداکارہ شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی ریا رانا اور علی زاہد کو شادی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ریا رانا نے اس سے قبل 3 جنوری 2022 کو ایک پروقار تقریب میں علی زاہد سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے