اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 155 پر آ گیا: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب

23 Nov 2026
23 Nov 2026

(لاہور نیوز) وسط نومبر کی شام لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 155 پر آگیا، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نومبر کی شام درجہ حرارت میں کمی کے باوجود اے کیو آئی میں بہتری خوش آئند ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی آلودگی رینکنگ میں لاہور کا نویں نمبر پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باوجود مقامی آلودگی کے ذرائع پر مؤثر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ لاہور کا اے کیو آئی 155 پر آنا موسمیاتی بہتری، مسلسل مانیٹرنگ اور مختلف شعبوں میں انسداد سموگ اقدامات کے مثبت نتائج ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ موسمی حالات کے باوجود اے کیو آئی میں بہتری اس بات کا اشارہ ہے کہ مقامی آلودگی پر قابو پانے کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں اور فیلڈ انفورسمنٹ بلا تعطل جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کے خلاف جنگ میں حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے، صاف اور صحت مند پنجاب ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے