اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز کے بعد نئی ٹیم کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا، نوجوان کھلاڑیوں نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینا چاہتے ہیں۔

پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مختلف انداز سے اچھی کارکردگیاں سامنے آئی ہیں، آئندہ کن کنڈیشنز میں کھیلنا ہے، اس کا فیصلہ موسم اور وینیو دیکھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل اچھی کارکردگی کیلئے میچز جیتنا ضروری ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد اور اچھا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور ہم اچھے وقت سے سیکھتے ہیں لیکن مشکل وقت سے دگنا سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، سری لنکا نے دوسری اننگز میں ہمیں سخت وقت دیا لیکن پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد ہماری کوشش تھی کہ طویل پارٹنر شپس قائم کریں، سری لنکا کی دوسری اننگز میں مینڈس اور دیگر بیٹرز کی پارٹنر شپ نے ہمیں مشکلات سے دوچار کیا تھا۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ چوتھے فاسٹ بولر کے پہلے اوور کے بعد ان فٹ ہونے سے باقی بولرز پر اضافی بوجھ پڑا تھا تاہم ایک فاسٹ بولر کی کمی کے باوجود ہمارے بولرز نے غیر معمولی محنت اور جذبے کا مظاہرہ کیا، حسن، رضوان اللّٰہ اور عباس نے طویل سپیلز کیے، تینوں فاسٹ بولرز کریڈٹ کے مستحق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے