(لاہور نیوز) سبزی و فروٹ مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سرکاری نرخ اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں بدستور نمایاں فرق موجود ہے۔
ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 150 روپے اور درجہ دوم 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100 روپے مقرر ہے۔
پیاز کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو ہے جبکہ درجہ اول پیاز 180 روپے اور مکس درجہ دوم پیاز 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
نئے آلو کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول آلو 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شوگر فری آلو کا سرکاری نرخ 45 روپے جبکہ مارکیٹ میں قیمت 60 روپے فی کلو ہے۔
سبز مرچ کا سرکاری نرخ 130 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 195 روپے جبکہ مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو ہے۔ ٹینڈے کا سرکاری نرخ 190 روپے جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
چائنہ لہسن کا سرکاری نرخ 440 روپے جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو ہے۔ چائنہ ادرک کا سرکاری نرخ 340 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 90 روپے جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 150 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ گھیا کدو کا سرکاری نرخ 120 روپے جبکہ مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو ہے۔ کریلے کا سرکاری نرخ 140 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
ساگ اور پالک 50 سے 60 روپے فی کلو، مولی 60 روپے، شلجم 80 روپے اور اروی 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
فروٹ مارکیٹ میں سندر خانی انگور 1000 روپے، گولا انگور 400 روپے اور ٹافی انگور 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ جاپانی پھل 350 روپے فی کلو جبکہ کیلا 100 سے 150 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔
مختلف اقسام کے سیب 300 سے 500 روپے فی کلو جبکہ امرود 200 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں کے فرق نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
