19 Nov 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 323 روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 355 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 20 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
