اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستانی بیٹر سائرہ جبین انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

16 Nov 2026
16 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بیٹر سائرہ جبین انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہیں۔

پی سی بی کا بتانا ہے کہ سائرہ جبین کو 11 نومبر کو ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی بعد ازاں ایکسرے رپورٹ میں ان کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے اور فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

عمان میں جاری ایونٹ کیلئے سائرہ جبین کی جگہ اب عمیمہ سہیل کو بقیہ ٹورنامنٹ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جو سفری انتظامات مکمل ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گی۔

سائرہ جبین وطن واپس پہنچ کر مزید طبی معائنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بحالی کا عمل شروع کریں گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک پاکستان نے بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف بالترتیب 8 وکٹس اور 24 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے