اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے 415 واقعات رپورٹ، لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح 6 بجے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 227 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نومبر کے وسط میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور فضائی دباؤ کے باوجود آلودگی کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے میں حکومتی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمی حالات فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، تاہم مقامی آلودگی کے ذرائع کی مسلسل نگرانی اور مؤثر انفورسمنٹ کے باعث صورتحال کو قابو میں رکھنے میں مدد ملی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اگر انسدادِ سموگ اقدامات اور انفورسمنٹ سال بھر جاری نہ رکھی جاتی تو فضائی آلودگی کی صورتحال کہیں زیادہ سنگین ہو سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور خلاف ورزی سامنے آتے ہی فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اوکاڑہ میں حالیہ دنوں کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر ایمرجنسی اسکواڈز کے ذریعے سخت کارروائی کی گئی اور ضلع کو زیرو اسٹبل برننگ کی جانب لے جانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پنجاب کے کسی بھی ضلع میں فصلوں کی باقیات جلانے کی خلاف ورزی سامنے آنے پر اوکاڑہ ماڈل کے تحت فوری ایمرجنسی انفورسمنٹ کی جائے گی۔ خلاف ورزیوں کی روک تھام اور زیرو اسٹبل برننگ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے خصوصی اسکواڈز متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دھان کی فصل کی کٹائی 95 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 60 لاکھ 11 ہزار 308 ایکڑ رقبے پر فصل کاشت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زرعی مشینری کے فروغ کے اقدامات کے تحت 187 بیلرز اور 1,259 کبوٹا مشینیں فصلوں کی باقیات کے مؤثر انتظام میں مصروف ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کے مطابق سپر سیڈر کے ذریعے 19 لاکھ 36 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کی کاشت مکمل کی جا چکی ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے انہیں قابلِ استعمال بنانے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف اب تک 415 واقعات کی نشاندہی کی گئی، 233 ایف آئی آرز اور استغاثے درج کیے گئے جبکہ 32 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ 14 سے 16 نومبر کے دوران اسٹبل برننگ کے 13 واقعات سامنے آئے، جن پر 11 ایف آئی آرز اور استغاثے درج کرنے کے علاوہ 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا واضح عزم ہے کہ سموگ کے خلاف کارروائیاں کسی ایک موسم یا چند دنوں تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ پورا سال مسلسل نگرانی، فوری کارروائی اور عوامی اشتراک سے صاف فضا کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ فصلوں کی باقیات نہ جلائیں جبکہ شہری گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ شہری اپنی پٹرول گاڑیوں کو فٹ رکھیں اور الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے استعمال کو ترجیح دیں تاکہ فضائی اور صوتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے