اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دی

16 Nov 2026
16 Nov 2026

(لاہور نیوز) بنگلا دیش میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں میزبان بنگلا دیش کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، بدر منیر نے 88 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ طلحہ اقبال 68 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس طرح پاکستان نے مقابلہ 126 رنز سے جیت کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب اپنا دوسرا میچ 17 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے