اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد یوسف اور سابق ویمن کپتان ثناء میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025ء میں شامل کر لیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

محمد یوسف کا انتخاب آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا، جبکہ ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔

محمد یوسف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 381 میچز کھیل کر 17 ہزار 300 رنز سکور کیے، انہوں نے 2006ء میں ٹیسٹ کرکٹ کے ایک کیلنڈر سال میں 1788 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ 

دوسری جانب ثناء میر نے 226 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 240 وکٹیں حاصل کیں اور 2432 رنز سکور کیے، ان کی قیادت میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے۔

محمد یوسف اور ثناء میر سے قبل پی سی بی ہال آف فیم میں 14 عظیم کرکٹرز شامل تھے، جن میں عبدالقادر، عبدالحفیظ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، انضمام الحق، جاوید میانداد، مصباح الحق، مشتاق محمد، سعید انور، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف اور ثناء میر نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنی شاندار کارکردگی سے ملکی کرکٹ میں منفرد مقام بنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے