اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا

16 Nov 2026
16 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا تحریری جواب ارسال کر دیا ہے۔

جواب ارسال کیے جانے کی تصدیق ذرائع نے کی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چودھری سالک حسین  نے اپنے جواب میں کیا مؤقف اختیار کیا ہے اور کن قانونی نکات کو بنیاد بنایا ہے۔

واضح رہے کہ چودھری سالک حسین  نے 6 نومبر کو قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کا جواب دیں گے، بعد ازاں 11 نومبر کو انہوں نے بتایا تھا کہ قانونی نوٹس کا جواب تیار کر لیا گیا ہے اور اسے چند روز میں سامنے لایا جائے گا۔

اب ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کی جانب سے جواب ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے نوٹس پر قانونی کارروائی کا معاملہ مزید آگے بڑھ گیا ہے۔

تاہم چودھری سالک حسین کے تحریری جواب کا متن، ان کی جانب سے اپنایا گیا دفاع اور آئندہ قانونی لائحہ عمل تاحال منظر عام پر نہیں آیا، اس حوالے سے دونوں جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے