اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا دھی رانی پروگرام: گوجرانوالہ میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے تحت دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے میں گوجرانوالہ کے 110 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ایگزیکٹو مارکی راہوالی میں منعقد ہوئی،تقریب میں 93 مسلم اور 17 مسیحی جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دو لاکھ روپے سلامی پیش کی اور مبارکباد دی۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام مستحق والدین کو مالی مشکلات سے نجات دلانے کا قابلِ تحسین اقدام ہے، رواں سال پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 5 ہزار شادیاں کروائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمت کارڈ، مصنوعی اعضا اور معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ثابت کیا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے، دھی رانی پروگرام مستحق بیٹیوں کی خوشیوں اور باوقار مستقبل کا ضامن بن رہا ہے۔

تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر، ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید، ارکان پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈار، وقار احمد چیمہ اور صائمہ زاہد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، خطیب اوقاف گوجرانوالہ حافظ شاہد فاروق نے نئے جوڑوں اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی جبکہ پاسٹر پروفیسر شہزاد لارنس نے بھی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے