اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینڈ پیپر سکینڈل پر سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا موقف سامنے آ گیا

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی خود نوشت صبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سینڈ پیپر سکینڈل کا سالوں پرانا معاملہ دوبارہ تازہ ہو گیا۔

ایسے میں ڈیوڈ وارنر سمیت پیٹ کمنز کا بھی بیان سامنے آیا اور اب پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی اس معاملے پر بول پڑے۔

وسیم اکرم  نے سینڈ پیپر سکینڈل میں ٹیم کے ملوث ہونے اور پیٹ کمنز کے بیان پر اپنی رائے کا اظہار اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ ہفتے سے اس تنازعہ کے بارے میں سن رہا ہوں۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم  نے کہا کہ بولرز کو معلوم ہوتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ میرے دوست پیٹ کمنز  نے بھی کہا کہ وہ اس حوالے سے نہیں جانتے۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کہتے ہیں کہ شاید ٹیم کو اس وقت پتہ نہ ہو کہ کیا ہو رہا ہے، یہ میری رائے ہے یہ غلط بھی ہو سکتی ہے اور ٹھیک بھی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم  نے کہا کہ بطور بولر آپ گیند کا خیال کرتے ہیں، گیند کی ایک سائیڈ رگڑنے اور باؤنس ہونے سے سکریچ پڑ جاتے ہیں۔

وسیم اکرم  نے کہا کہ مگر سینڈ پیپر کے سکریچز گیند کے باؤنس سے بننے والے سکریچز سے بالکل مختلف ہوتے ہیں، بطور تجربہ کار بولر جب گیند ہاتھ میں آتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ گیند کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے، اُمید ہے کہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے