07 Nov 2026
(لاہور نیوز) شاد باغ میں 15 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی اکیڈمی سے گھر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزم اس سے نازیبا حرکات کرکے فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاد باغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی۔
پولیس نے ملزم انضمام کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو طالبہ سے نازیبا حرکات کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
