اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس سینئرز کی بھی ذمے داری ہے: سعود شکیل

07 Nov 2026
07 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ٹیسٹ سیریز ہے، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نئی اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نومبر میں موسم بہترین ہے۔

پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں، سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ پر بیٹنگ کا ردھم واپس آیا، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، قائداعظم ٹرافی میں بھی میری پرفارمنس اچھی رہی۔

سعود شکیل نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کبھی کبھار فاسٹ بولرز کو مدد دیتا ہے، راولپنڈی میں سیٹ بیٹر کے لیے شاٹس کھیلنا آسان ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنچری بناچکا ہوں ، اس میدان سے یادیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 9 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے