اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیئے

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(ویب ڈیسک) ری سائیکل موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی بندش شروع ہو گئی، میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے۔

حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکاؤنٹس سائبر فراڈ کا بڑا ذریعہ بن رہے تھے، پی ٹی اے کی درخواست پر میٹا نے ری سائیکل موبائل نمبرز پر فعال ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیئے، پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر فعال اور منسوخ نمبرز پر واٹس ایپ کے ذریعے سائبر فراڈ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60 لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ہیں، جن میں سے پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں۔

پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا طریقہ کار طے پا گیا ہے، جس کے تحت ہر ماہ 5 ہزار ری سائیکل نمبرز میٹا کو بھجوائے جائیں گے اور ان پر موجود اکاؤنٹس مرحلہ وار بند کیے جائیں گے، پی ٹی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال موصول ہونے والی شکایات میں سے میٹا نے 82 فیصد حل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے