(لاہور نیوز) سعد بیگ کی قیادت میں پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ آج سے اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں شروع ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ مہمان ٹیم کا پہلے ٹیسٹ سے قبل یہ واحد پریکٹس میچ ہے، پیٹرنز الیون میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں پیٹرنز الیون کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ جب وائٹ بال سے ریڈ بال کے فارمیٹ پر آتے ہیں تو ایک مختلف مائنڈ سیٹ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا انداز یہی ہوتا ہے کہ اپنا گیم نیچرل رکھوں، ریڈ بال میں کھلاڑی کے پاس وقت ہوتا ہے اور وہاں کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں۔
سعید بیگ نے کہا کہ ہماری تیاری اچھی ہے، بطور کپتان مجھے فخر محسوس ہو رہا ہوں۔
دوسری جانب پی سی بی پیٹرنز الیون کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کہا کہ جتنے بھی یہاں کھلاڑی ہیں وہ پہلے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آئے ہیں ان کے لیے یہ اچھا موقع ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اعجاز احمد جونیئر نے کہا کہ اس میچ سے کھلاڑیوں کو آگے کے لیے بہت فائدہ ہوگا کہ ان کو تیاری کے لیے اچھا موقع ملا ہے۔
