اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں میں صفائی کا نظام تاحال بہتر نہ ہو سکا، عملے کی شدید کمی برقرار

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے سے متعلق حکومتی اعلانات پر تاحال مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا، جبکہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کو سکولوں کی صفائی کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان بھی چھ ماہ گزرنے کے باوجود زیر التوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم اور صفائی کے عملے کی شدید کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ پرائمری سکولوں میں صفائی کے عملے کی 100 فیصد کمی ہے اور وہاں کوئی مستقل صفائی عملہ موجود نہیں، جبکہ مڈل سکولوں میں 80 فیصد اور ہائی سکولوں میں 50 فیصد صفائی عملے کی کمی پائی جا رہی ہے۔

صفائی عملے کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری سکولوں میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس پر سکول سربراہان نے درجہ چہارم اور صفائی کے عملے کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سکولوں کی صفائی کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے