05 Nov 2026
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
