اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، انتظامی و پولیسنگ امور بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر غور

05 Nov 2026
05 Nov 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب پولیس کے تمام یونٹس اور فارمیشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتظامی و پولیسنگ امور کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ یونٹس کے سربراہان نے ایجنڈے اور زیرِ بحث امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ تمام یونٹس کے سربراہان مفادِ عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم پالیسی امور پر فیصلہ سازی کے لیے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں، بورڈ افہام و تفہیم اور باہمی مشاورت کے ذریعے امن و امان، جرائم پر قابو پانے اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اجلاس میں زیرِ غور آنے والی تجاویز کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اور اے آئی جیز سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایم ڈی سیف سٹیز، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس، ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، ڈی آئی جی آر ایم پی اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور سمیت دیگر سینئر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے