اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے 9 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں خواتین سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مزنگ پولیس نے دو مختلف شکایات پر ذیشان اور وارث کو حراست میں لیا، جبکہ کوٹ لکھپت پولیس نے محمد حسین اور عمران کو گرفتار کیا۔

اسی طرح فیصل ٹاؤن پولیس نے نعیم، لٹن روڈ پولیس نے نعمان، نشتر کالونی پولیس نے ابوبکر، شادباغ پولیس نے عاطف اور لوئر مال پولیس نے حمزہ کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف دفعہ 354 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کی عزت اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے