04 Nov 2026
(لاہور نیوز) نواں کوٹ کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان مبینہ طور پر نشہ آور اور زہریلی اشیا کھلانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
مقتول وسیم کی والدہ چندہ بی بی کے مطابق ان کا بیٹا وسیم یاسر اور ساجد نامی افراد کے اوجڑی کے کارخانے میں ملازمت کرتا تھا۔
والدہ کے مطابق رات گئے وسیم کارخانے میں بیڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر وہ موقع پر پہنچیں اور وسیم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ساجد اور یاسر نے وسیم کو زہریلی اشیا کھلا کر قتل کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم تاحال نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
