اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہورسبزی مارکیٹ: سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا،سبزیاں مہنگے داموں فروخت

05 Nov 2026
05 Nov 2026

(لاہور نیوز) سرکاری نرخ نامے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں سبزیاں مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر فروخت ہونے لگیں، جبکہ سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں نرخوں میں واضح فرق سامنے آگیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پیاز کی قیمت 195 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں درجہ اول خشک پیاز 220 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 175 روپے مقرر ہونے کے باوجود 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح چائنہ لہسن کی سرکاری قیمت 440 روپے کے مقابلے میں 460 روپے، تھائی لینڈ ادرک 355 روپے کے بجائے 420 روپے اور لیموں 70 روپے کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں سبز مرچ کی قیمت 120 روپے مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دیسی ٹینڈوں کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر ہونے کے باوجود 240 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔

آلو کی سرکاری قیمت 55 روپے کے مقابلے میں درجہ اول آلو 70 روپے، شملہ مرچ 200 روپے کے بجائے 280 روپے اور کھیرا 70 روپے کے مقابلے میں 100 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

بند گوبھی کی سرکاری قیمت 130 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 180 روپے، پھول گوبھی 90 روپے کے بجائے 140 روپے اور موٹی پھلیاں 70 روپے کے مقابلے میں 150 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہیں۔

بینگن کی سرکاری قیمت 80 روپے کے مقابلے میں 140 روپے، بھنڈی 150 روپے کے بجائے 220 روپے، دیسی گاجر 80 روپے کے مقابلے میں 100 روپے اور گھیا کدو 140 روپے کے بجائے 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

گھیا توری کی سرکاری قیمت 120 روپے مقرر ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ میتھی 100 روپے کے بجائے 150 روپے اور مٹر 330 روپے کے مقابلے میں 420 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

سرکاری نرخ ناموں اور مارکیٹ میں وصول کیے جانے والے نرخوں میں نمایاں فرق کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے