اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت، اپنا گھرسکیم: 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد قرضے فراہم ، ایک لاکھ 28 ہزارگھر مکمل

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سکیم کے تحت مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت اب تک 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرضے کی دوسری قسط بھی فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سکیم کے تحت قرضوں کی واپسی کی شرح 97.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 22 ارب 29 کروڑ روپے قرضوں کی اقساط کی مد میں وصول کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں اپنی چھت، محفوظ چھت سکیم کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ اس سکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ 3 ہزار 55 درخواست دہندگان کو ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اپنی چھت، محفوظ چھت سکیم کے تحت 532 گھروں کی تعمیر اور توسیع کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے