اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات منگل کو ہوں گے

02 Nov 2026
02 Nov 2026

(لاہور نیوز) حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس 3 نومبر کو صبح 11 بجے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر، وزارت خارجہ میں ہو گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے مطابق مذاکرات میں حکومت کی جانب سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ شرکت کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصراللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔

لیاقت بلوچ  نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ترکی میں ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا جس کے دوران انہیں مذاکراتی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا گیا اور رہنمائی حاصل کی گئی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مذاکرات میں حکومت سے عوام کو وسیع ریلیف دینے اور پٹرولیم لیوی کے بتدریج خاتمے کا مطالبہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اولین مقصد عوام کو ریلیف دلانا ہے، حکومت چاہے اس کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو نہ دے، عوام کو ریلیف ملنا ہی بڑی کامیابی ہوگی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کے ذریعے عوام کو ریلیف نہ ملا تو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ترکی سے واپسی پر ملک بھر کے کارکنان سے آن لائن خطاب کریں گے اور ملتان سے لانگ مارچ کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے