(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے 52 سال کی عمر میں اپنی شاندار فٹنس اور مضبوط مسلز کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا.
ان کی جم میں ورزش کے دوران بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ جم میں ورزش کے دوران اپنے مضبوط مسلز دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے باقاعدگی سے ورزش کر رہے ہیں، تاہم انہیں صحت مند غذا اور مناسب غذائیت کی اہمیت کا احساس صرف 2 سال قبل ہوا۔
اداکار کے مطابق اچھی فٹنس کیلئے صرف سخت ورزش کرنا کافی نہیں بلکہ اس بات کا علم بھی ضروری ہے کہ کیا کھانا ہے، کتنا کھانا ہے اور جسم کو کتنے آرام اور وٹامنز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی فٹنس کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں وقت ضرور لگتا ہے، تاہم مستقل مزاجی اور نظم و ضبط کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے بھی ان کی تصویر پر محبت بھرے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’’مائی فارایور ہاٹی‘‘ قرار دیا، جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
