اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا، لاہور کی فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کر دی

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(محمد اشفاق) معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے لاہور کی فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لیا، فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی  نے دلائل پیش کئے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ معمر رانا شراب نوشی کے بعد تشدد کرتے اور گالم گلوچ کرتے تھے، انہوں  نے متعدد مرتبہ بیٹیوں کے سامنے بھی شراب کے نشے میں گالیاں دیں، جس سے بیٹیوں کو مبینہ طور پر ذہنی اذیت اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

درخواست گزار کے مطابق ان کی معمر رانا سے 24 اکتوبر 1998 کو شادی ہوئی تھی اور اس ازدواجی رشتے سے دو بیٹیاں ہیں، شادی کو تقریباً 28 سال گزر چکے ہیں، تاہم معمر رانا نے گھر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کئے۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ اہل خانہ  نے معمر رانا کے رویے میں بہتری لانے کیلئے متعدد مرتبہ کوششیں کیں، لیکن انہوں  نے علاج کروانے سے انکار کر دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ اب معمر رانا کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتیں، لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے