اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بیٹے کی گریجویشن جان ریمبو کیلئے زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ بن گئی

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔

اداکار جان ریمبو، جن کا اصل نام افضل خان ہے، اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ بیٹے کی تعلیمی کامیابی پر بے حد خوش اور جذباتی دکھائی دیئے۔

جان ریمبو کا کہنا تھا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں، اداکار نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے دوران انہیں کئی ایوارڈز ملے، لیکن بیٹے کا لمز سے گریجویشن مکمل کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

جان ریمبو کے اس جذباتی اظہار کو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل ہو رہی ہے، جہاں والدین کی خوشی اور بیٹے کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے