اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیوی پر تیزاب پھیکنے والا سفاک شوہر بیٹی سمیت گرفتار

03 Nov 2026
03 Nov 2026

:(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں پولیس نے شوہر کو بیٹی سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم انصاف علی اور اس کی بیٹی نے مبینہ طور پر خاتون پر تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ روہی نالہ کے قریب پیش آیا جہاں فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے ماں اور بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔

تیزاب گردی کے نتیجے میں خاتون کی گردن، کمر اور دونوں ٹانگیں جبکہ بچے کا دایاں بازو متاثر ہوا۔ متاثرہ ماں اور بیٹے کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 9358/26 درج کرکے کارروائی کی اور ملزم انصاف علی کو شریک ملزمہ بیٹی سمیت فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کی بیٹی بھی زیر حراست ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے