اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ،خوف و ہراس پھیلانے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،گرفتاریاں

03 Nov 2026
03 Nov 2026

:(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ون ویلنگ اور ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے بڑا ایکشن لے لیا، ایئرپورٹ سرکل میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ون ویلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ون ویلرز رات گئے جھنڈ کی صورت میں سڑکوں پر نکلتے اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈیفنس موڑ پر خصوصی ناکہ بندی اور کومبنگ آپریشن کے دوران 2 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ اور گلزیب کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف تھانہ ساؤتھ کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے سی بی ڈی بلیوارڈ، ڈیفنس بلیوارڈ، ڈیفنس فیز 6 اور کینال روڈ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 124 ون ویلرز کے خلاف مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر ہلڑبازی اور خوف و ہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے