اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خود کو سینئر پولیس افسر کا سٹاف آفیسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے خود کو سینئر پولیس افسر کا سٹاف آفیسر ظاہر کرکے تھانوں میں فون کالز کرنے اور پولیس اہلکاروں پر اثرانداز ہونے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم خود ہی سٹاف آفیسر بن کر فون کرتا اور بعد ازاں خود ہی متعلقہ تھانے پہنچ جاتا تھا، ملزم  نے ایک زیر حراست شخص کو ذاتی ضمانت پر رہا کروانے کے بہانے تفتیشی افسر سے رابطہ کیا اور اسے 10 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیشی افسر  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق دوران تفتیش ملزم  نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مختلف تھانوں میں اپنے کام کروانے کیلئے خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے فون کالز کرتا تھا۔

ملزم اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی ڈی پی پر بھی مختلف پولیس افسران کی تصاویر لگاتا تھا تاکہ لوگوں اور پولیس اہلکاروں کو دھوکا دے سکے۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے