اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع

31 Oct 2026
31 Oct 2026

(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی نے طبی ایمرجنسی میں شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کیو آر پینک بٹنز کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ہسپتالوں میں پینک بٹنز مرحلہ وار نصب کیے جا رہے ہیں، جنہیں اسکین کرکے شہری براہِ راست سیف سٹی اتھارٹی سے رابطہ کر سکیں گے۔

پینک بٹن اسکین کرنے پر متعلقہ ہسپتال کی تفصیلات شہری کے موبائل فون پر ظاہر ہوں گی۔ شہری اپنا موبائل نمبر درج کرکے ہیلپ لائن 15 پر کال، لائیو چیٹ یا ویڈیو کال کے ذریعے بلڈ بینک سے رابطہ کر سکیں گے۔

سیف سٹی ٹیم پینک بٹن کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر ضرورت مند مریضوں کو مطلوبہ بلڈ گروپ کے ڈونرز سے منسلک کرے گی تاکہ ہنگامی صورتحال میں خون کی فراہمی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

شہری صرف خون کی ضرورت ہی نہیں بلکہ دیگر ہنگامی صورتحال میں بھی کیو آر پینک بٹن اسکین کرکے سیف سٹی اتھارٹی سے فوری مدد طلب کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے