02 Nov 2026
(لاہور نیوز) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لٹر جب کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 374 روپے51 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔
خیال رہے قیمتوں میں کمی سے ڈیزل اور پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق ایک دن 3 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
