02 Nov 2026
(لاہور نیوز) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پلیٹ فائنل جیت لیا۔
قومی ٹیم نے عمان کو 18 رنز سے شکست دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں 154 رنز بنائے، عباس آفریدی نے صرف 16 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 136 رنز بنا سکی، قومی ٹیم کے باؤلرز نے انتہائی عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے کامیاب کرایا۔
