اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فخر نے سہ ملکی ون ڈے سیریزکے فائنل میں سنچری بناکر سعید انورکا ریکارڈ برابرکردیا

01 Nov 2026
01 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ اوپننگ بلے باز سعید انور کا ریکارڈ برابرکردیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ون ڈے کی 12 ویں سنچری بنائی۔ ان کی شاندار اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

فخر زمان کی یہ شاندار سنچری کسی ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ان کی دوسری سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یادگار سنچری سکور کی تھی۔

اس طرح فخر زمان نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے، جنہوں نے ون ڈے ٹورنامنٹس کے فائنلز میں 2 سنچریاں سکور کر رکھی تھیں۔

سعید انور نے پہلی سنچری 1993 میں وِلز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف بنائی تھی جب کہ دوسری سنچری 1998 میں سلور جوبلی انڈیپنڈنس کپ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف بنائی تھی۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے آج کے میچ میں اپنے ون ڈے کریئر کے 4 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے 16ویں بلے باز ہیں۔ اس فہرست میں انضمام الحق، جاوید میانداد، یونس خان اور سعید انور جیسے عظیم بلے باز شامل ہیں۔

واضح رہےکہ فخر زمان اب تک 96 ون ڈے اننگز میں 44.65 کی اوسط اور 93.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 4019 رنز بنا چکے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں 12 سنچریوں کے علاوہ ان کے نام 19 نصف سنچریاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے