اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کامران اکمل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، جدید سہولتوں اور ترقیاتی کاموں کو سراہا

01 Nov 2026
01 Nov 2026

(لاہور نیوز) سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں اکیڈمی کے مختلف شعبوں، جاری ترقیاتی منصوبوں اور پلیئر ڈویلپمنٹ ماڈل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کامران اکمل کو این سی اے میں ہونے والے ڈویلپمنٹ ورک اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔

کامران اکمل نے باب وولمر انڈور سکول میں نصب جدید بولنگ مشین کا بھی جائزہ لیا اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جاری اہم ترقیاتی کاموں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اب کام انتہائی پروفیشنل انداز میں ہو رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج پاکستان کرکٹ کو حاصل ہوں گے، جب نوجوان کھلاڑیوں کو اس طرح کی سہولتیں اور سازگار ماحول میسر ہوگا تو وہ یہاں سے تربیت اور صلاحیتوں میں نکھار حاصل کرنے کے بعد ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کی سطح پر کھیلنے کے لیے جائیں گے۔

انہوں نے اکیڈمی میں بائیو مکینکس لیب کے قیام اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں جدید ڈریسنگ رومز کی تعمیر کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ ہر سطح پر کام ہو رہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل میں بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے، پاکستان کرکٹ کو اس وقت ایسی ہی سہولتوں کی ضرورت تھی، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں 19 مختلف پچز تیار کی گئی ہیں، جو کھلاڑیوں کو مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کے مواقع فراہم کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہر پیر کو پریکٹس کے لیے ایک نئی وکٹ تیار کی جاتی ہے، جو اگلے 5 روز تک کھلاڑیوں کو مختلف نوعیت کے تجربات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈر 15 کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے لیول ون کوچنگ کورس بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ مستقبل کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کوچز کی بھی تربیت کی جا سکے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بہت جلد ہائی پرفارمنس سنٹر پشاور کا بھی افتتاح کرے گا، جس سے ملک میں کرکٹ کے ڈھانچے اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے