اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کی شدت میں کمی، لاہور کا فضائی آلودگی انڈیکس 170 ریکارڈ

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جمعرات کے مقابلے میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز کی ریکارڈ آلودگی کی سطح بھی شہر سے گزر گئی ہے۔

فضائی آلودگی کا رخ جنوبی پنجاب کی جانب ہونے سے ملتان اور رحیم یار خان کی فضا سب سے زیادہ آلودہ ہو گئی ہے۔

لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 170 ریکارڈ کیا گیا، تاہم شہر کے بعض علاقوں میں آلودگی کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔ برکی روڈ پر فضائی آلودگی کا انڈیکس 230 تک پہنچ گیا، جبکہ کنٹونمنٹ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 180 ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں بھی انڈیکس 180 جبکہ عسکری 10 میں 160 رہا۔

دوسری جانب شہر میں درجہ حرارت بتدریج کم ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ شہر میں ہلکی رفتار سے ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے