اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا نیورو سائنسز انسٹی ٹیوٹ کیلئے اضافی 5 ارب فوری جاری کرنے کا حکم

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS) میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے باقی ماندہ بجٹ اور اضافی 5 ارب روپے کے فنڈز فوری جاری کرنے کی خصوصی ہدایت کر دی۔

 

مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا دورہ کیا، اس دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ادارے کو درپیش مالی مشکلات کی نشاندہی کی جس پر وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ سے رابطہ کرکے مالی سال 2026-27 کا روکا ہوا بجٹ فوری جاری کروانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سالانہ مختص بجٹ کے علاوہ ادارے کے آپریشنل اخراجات کیلئے اضافی 5 ارب روپے بھی آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے محکمہ خزانہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں اور غیر تنخواہی اخراجات کی تمام مدات کے تحت روکا گیا بجٹ فوری جاری کیا جائے۔

مراسلے میں استدعا کی گئی ہے کہ PC21102 (102) گرانٹ کے تحت اضافی 5 ارب روپے اہم اخراجاتی مدات میں جاری کیے جائیں، حکومت پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے