اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بوٹوکس کے بعد چہرے کا ایک حصہ متاثر ہوا تھا، بشریٰ انصاری

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بوٹوکس کے ناکام تجربے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے باعث ان کے چہرے کا ایک حصہ لٹک گیا تھا جبکہ ہونٹوں کی ساخت بھی تبدیل ہو گئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق بوٹوکس کروانے کے بعد وہ اسی طرف کروٹ لے کر سو گئیں جہاں علاج کیا گیا تھا، پانچ سے چھ روز بعد انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے چہرے کا ایک حصہ لٹک گیا ہے اور ہونٹوں کی ساخت بھی بدل گئی ہے۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ چہرے میں تبدیلی دیکھ کر وہ خوف زدہ ہو گئیں اور انہیں خدشہ ہونے لگا کہ کہیں انہیں فالج تو نہیں ہو گیا، تاہم، ان کے بقول ڈاکٹر نے ان کی شکایت کو محض وہم قرار دے دیا۔

اداکارہ کے مطابق اس ناخوشگوار تجربے نے انہیں ذہنی طور پر بھی متاثر کیا اور وہ کئی ماہ تک گھر سے باہر نہیں نکلیں۔

بشریٰ انصاری نے اس واقعے کی روشنی میں زور دیا کہ ڈاکٹرز کو مریضوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور کسی بھی علاج سے پہلے اس کے ممکنہ اثرات، خطرات اور بعد از علاج ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کرنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے