اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام، سپلائر کی گاڑی ضبط

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 900 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا جبکہ سپلائر کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کوٹ لکھپت کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، جہاں ایک بیف شاپ سے مضر صحت گوشت برآمد ہوا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق برآمد ہونے والے گوشت سے شدید بدبو آ رہی تھی جبکہ اس کی رنگت بھی تبدیل ہو چکی تھی۔

گوشت لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانور کا پایا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق غیر قانونی طور پر بیمار جانور ذبح کرکے ان کا گوشت فروخت کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔

منصور احمد کے مطابق ویٹرنری اسپیشلسٹ نے معائنے کے بعد گوشت کو انسانی استعمال کیلئے مضر قرار دیا، جس پر 900 کلو گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا اور سپلائر کی گاڑی ضبط کر لی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کی خرید و فروخت سنگین جرم ہے، خوراک میں جعلسازی اور شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری و مضر صحت گوشت کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے