اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سموگ، کورونا اور انفلوئنزا وائرس کی گردش، 4 ہزار 500 سے زائد مریض رپورٹ

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سموگ کے ساتھ کورونا اور انفلوئنزا وائرس کی گردش جاری ہے۔

شہری مختلف موسمی اور وائرل بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسمانی درد کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 4 ہزار 500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس کی تکالیف میں مبتلا پائی گئی۔

شہر میں سموگ اور موسمی تبدیلیوں کے باعث شہریوں کو صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے، جبکہ کورونا اور انفلوئنزا وائرس کی موجودگی نے بھی صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے