(ویب ڈیسک) وزارت پٹرولیم نے ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت پٹرولیم نے ایل پی جی قیمتوں کی نئی پالیسی پرکام شروع کر دیا، ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا، پٹرولیم پرائس کی طرز پر طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی نئی پالیسی امپورٹ پیریٹی پرائس پر مشتمل ہو گی، امپورٹ پیریٹی پرائس سے قیمت زیادہ نہیں بڑھے گی, پالیسی کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔
مصنوعی قلت، من مانی قیمتیں روکنے، ماہانہ قیمتیں طے کرنے کا فارمولا طے ہو سکے گا، امپورٹ پیریٹی پرائس کے تحت سمندری حادثات انشورنس قیمتوں کا حصہ بنیں گی۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان 70فیصد ایل پی جی امپورٹ کرتا ہے، زیادہ ترحصہ زمینی راستے سے آتا ہے، مستقبل میں ایل پی جی زمینی کے بجائے سمندری راستے سے سعودی عرب اور عمان سے درآمد کرنے کا پلان ہے، ایل پی جی کی قیمت پہلے ہی سعودی آرمکو سے لنک ہے۔
