اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہی قلعہ میں ٹرائی نیشن سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں پُروقار تقریب

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں غیر ملکی مہمانوں کا شاہانہ استقبال کیا گیا اور ان کی تواضع کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔ تقریب میں کھلاڑیوں کے علاوہ کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

مہمانوں کو شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزارِ اقبال اور حضوری باغ کی سیر کرائی گئی، جہاں انہیں تاریخی مقامات کی اہمیت اور مغلیہ دور کی ثقافت سے آگاہ کیا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے لاہور کے تاریخی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دیوانِ خاص میں مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے دیوانِ عام، بارود خانہ اور شیش محل کا بھی دورہ کیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشے کی سواری سے بھی لطف اٹھایا۔تقریب کے دوران ڈھولیچی گروپ کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، جسے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپور داد دی۔

اس موقع پر محنس نقوی نے کہا کہ تمام غیر ملکی مہمان پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں۔ پاکستان ایک پُرامن اور محفوظ ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔

مہمانوں کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کو یادگار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے تاریخی مقامات دیکھ کر خوشی ہوئی اور وہ شہر سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے۔ میچ آفیشلز نے بھی تقریب کو ناقابلِ فراموش تجربہ قرار دیا۔

تقریب میں سری لنکا کے سفارت کاروں، چیف سیکریٹری پنجاب، پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف اور رمیز راجہ، سابق کرکٹرز، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے