اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمنز سکواڈ کا اعلان، منیبہ علی کپتان مقرر

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(لاہور نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے قومی ویمنز ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، منیبہ علی ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ بلے باز عائشہ ظفر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، صدف شمس، سائرہ جبین اور شوال ذوالفقار شامل ہیں۔ سپنرز نشرہ سندھو، مومنہ ریاست، طوبیٰ حسن اور ام ہانی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی، جبکہ فاسٹ باؤلرز وحیدہ اختر اور تسمیہ رباب کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دس ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 25 نومبر تک متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کو گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

گروپ مرحلے میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی۔ اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی، جہاں ہر ٹیم مزید تین میچز کھیلے گی۔ سپر سکس مرحلے کی سرفہرست دو ٹیمیں 26 نومبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 سے 9 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے