اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلوبل لیزر رن مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(لاہور نیوز) تھائی لینڈ میں ہونے والے گلوبل لیزر رن مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلوں میں سی ایم پنجاب لیزر رن اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 کانسی کے میڈلز جیت لیے جبکہ پاکستان نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

مقابلوں میں محمد اذان نے گولڈ، عبداللہ نے سلور جبکہ محمد شیان اور عمیس سلیمی نے کانسی کے میڈلز اپنے نام کیے۔

ٹیم ایونٹ میں مبشر علی، قیصر علی، سیدان شہود اور رضوان نے بھی کانسی کے میڈلز حاصل کیے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب لیزر رن اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے عالمی مقابلوں میں قومی پرچم بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم پنجاب لیزر رن پہلی اکیڈمی ہے جس کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، واضح رہے کہ گلوبل لیزر رن مقابلے 22 سے 25 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے